لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہا کہ شیوسینا کے لیڈر رویندر گايكواڈ
کے ذریعہ ایئر انڈیا کے ایک ملازم کے ساتھ مار پیٹ کئے جانے کے معاملے میں
ا ز خود کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔تاہم، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی رکن پارلیمنٹ کو کسی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی اجازت
نہیں دی جا سکتی ہے۔پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کے پوچھے جانے پر کہ کیا مسٹر گايكواڈ
کے خلاف از خود کارروائی پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا ہے؟ محترمہ سمترا
مہاجن نے کہا کہ اس معاملے میں ایوان کی طرف سے از خود کارروائی نہیں کی جا
سکتی ہے کیونکہ یہ واقعہ پارلیمنٹ کے باہر ہوا ہے۔